خیبر پختونخوا کے شہر Bannu میں بارش کے باعث پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں 2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق علاقے اخوندان ممہ خیل میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب شامدی کلہ میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔