ٹرمپ کا دعویٰ: ایران سے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت، معاہدہ قریب

امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور جلد معاہدہ متوقع ہے۔

دورانِ پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں ممالک بہت جلد کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو Strait of Hormuz سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، اور اس راستے سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی اسپیکر Mohammad Bagher Ghalibaf نے اس اجازت کی منظوری دی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے تیل پر قبضہ کر سکتا ہے اور Kharg Island پر بھی کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ جلد ہی کیوبا ناکام ہو جائے گا اور امریکا وہاں مدد کے لیے موجود ہوگا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینکڑوں امریکی اسپیشل آپریشن فورسز مشرق وسطیٰ میں پہنچ چکی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *