اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق Israel امریکا کو اپنے ہاں فوجی اڈے قائم کرنے کی پیشکش کرنے پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت United States کا اسرائیل میں کوئی مستقل فوجی اڈہ موجود نہیں، جبکہ امریکا کے بڑے فوجی اڈے خلیجی ممالک میں قائم ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل میں امریکی فوج کی موجودگی محدود ہے اور مشترکہ فوجی تنصیبات اسرائیلی اڈوں کے اندر ہی قائم ہیں۔ تاہم امریکی فوجی نظام اور ریڈار پہلے ہی اسرائیل میں فعال ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جبکہ نئے فوجی کمپلیکس کی تعمیر کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔