آزاد کشمیر میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، سیاحتی مقامات بند، سفر میں احتیاط کی ہدایت

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا عمل بدستور جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برف باری کے سبب بعض مقامات پر جزوی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم مرکزی شاہرات ٹریفک کے لیے بحال ہیں۔

محکمہ شاہرات کا عملہ اور مشینری متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اور سڑکوں کو ہر ممکن حد تک کھلا رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

شدید برف باری کے باعث آزاد کشمیر کے تمام سیاحتی مقامات ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش اور برف باری کے دوران سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور اپنی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *