میرپور: (آواز ڈیجیٹل) تفصیلات کے مطابق 40 تولے چوری ہونے والے سونے کو پولیس منگلا نے چند روز میں چور سمیت برآمد کر لیا جس کی ملکیت تقریباً دو کروڑ بنتی ہے۔
تھانہ منگلا کی حدود سے چند روز قبل شیخ نوید احمد جو چترپڑی میں رہائش پزیر ہے جس کے گھر سے چند روز قبل نامعلوم چور 40 تولے سونا چوری کر کے فرار ہوگئے تھے جس پر متاثر شخص نے ایس ایس پی میرپور کوسونا چوری کے حوالے سے درخواست جمع کروائی ۔
پولیس نے بہترین حکمت عملی کے تحت ملزمان کو گرفتار کر کے 40 تولے سونا برآمد کر لیا جس کی قیمت تقریباً دو کروڑ ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے چالیس تولے سونا برآمد کر لیا ، ایس ایس پی میرپور نے اپنے آفس میں برآمد شدہ سونا مالک شیخ نوید کے حوالے کر دیا ہے۔