ایران جارح اور امن کے لیے خطرہ ہے، امارات

اماراتی ریاست فجیرہ پر حملے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایران کو جارح اور امن کے لیے خطرہ اور بحران میں اضافے کا ذمے دار قرار دے دیا، اپنی فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دیں۔

اماراتی حکام کے مطابق منگل کو بھی ایران سے میزائل اور ڈرونز داغے گئے، پیر کے حملوں سے آئل زون میں آگ لگ گئی تھی۔

امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش کے مطابق خلیجی اور عرب ممالک سمیت عالمی برادری کی ایرانی حملے کی مذمت یو اے ای کے موقف کی توثیق کرتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ایران اپنے اقدامات کے ذریعے انتہائی نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے رابطہ کیا اور فجیرہ پر حملے کی مذمت کی، انہوں نے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *