امریکی صدر ٹرمپ کا نوجوان ایتھلیٹس کے ساتھ رقص

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوجوان ایتھلیٹس کے ساتھ رقص کیا۔

گولف کے معروف کھلاڑیوں گیری پلیئر اور برائسن دی شامبو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

ملاقات وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدارتی فٹنس ٹیسٹ بحال کرنے کی مہم کا حصہ تھی، صدارتی فٹنس ٹیسٹ کو سابق صدر اوباما کی انتظامیہ نے ختم کر دیا تھا۔

گیری پلیئر جنوبی افریقا کے مشہور گولفر ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021ء میں صدارتی میڈل برائے آزادی سے نوازا تھا۔

گیری پلیئر نے نوجوان ایتھلیٹس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صحت اور غذائیت پر توجہ دیں۔

ٹرمپ خود بھی گولف کے بہت شوقین ہیں اور ان کے پاس دنیا کے مختلف حصوں میں کئی گولف کورس ہیں جہاں وہ اکثر کھیلتے دیکھے جاتے ہیں۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *