نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف شقوں اور پی سی بی سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی سے متعلق ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی نے 27 مارچ 2026 کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی اور نسیم شاہ سے وضاحت طلب کی تھی۔
نسیم شاہ کے جواب موصول اور جائزہ لینے کے بعد 30 مارچ 2026 کو تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے ذاتی سماعت کی۔
سماعت اور نسیم شاہ کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیر مشروط معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے اور ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر دیا ہے، جبکہ پی سی بی نے مذکورہ ایڈوائزر کو اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ وابستگی سے بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے پیشہ ورانہ معیار، معاہداتی ذمہ داریوں اور کھیل کے وقار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *