حسن علی پر جرمانہ، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ثابت

Pakistan Cricket Board نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر Hasan Ali پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق حسن علی نے میچ کے دوران غیر مناسب رویہ اختیار کیا، جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کر لی، جس کے بعد ان پر لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کے تحت کارروائی کی گئی۔

یہ خلاف ورزی اس وقت ہوئی جب حسن علی نے 19ویں اوور میں Lahore Qalandars کے بلے باز حسیب اللہ کو آؤٹ کرنے کے بعد اکسانے والی زبان، اشارے اور نامناسب ایکشن کیے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کو برقرار رکھنا چاہیے اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *