برطانیہ سے 16,500 ارب پتیوں کی تاریخی ہجرت، 92 ارب ڈالر بیرونِ ملک منتقل

برطانیہ سے ارب پتی افراد کی ہجرت کا سلسلہ جاری ہے اور ارب پتی بڑی تعداد میں متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں اپنا سرمایہ منتقل کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی ارب پتیوں کی بڑی تعداد رہائش اور شہریت کو اسٹریٹجک اثاثے کے طور پر منتقل کر رہی ہے۔
سال 2025 میں 16500 ارب پتیوں نے برطانیہ سے ہجرت کی اور 92 ارب ڈالر بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی زیرو انکم ٹیکس، گولڈن ویزا اور مستحکم قانونی ماحول کے باعث عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا جبکہ سعودی عرب اور کیریبین بھی سرمایہ داروں کے لیے نئے اختیارات و سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے ارب پتیوں اور ہائی نیٹ ورتھ افراد کی ایک تاریخی سطح کی ہجرت ہو رہی ہے۔
Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *