مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے شجرکاری مہم بہار کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ایوانِ وزیراعظم میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔تقریب میں وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب اور محکمہ جنگلات کے افسران شریک تھے۔محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے وزیراعظم کو شجرکاری مہم پر بریفنگ دی گئی۔
آزاد کشمیر میں شجرکاری مہم کا آغاز، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پودا لگا دیا