معروف یوٹیوبر Rajab Butt ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، اس بار ان کی عیدالفطر کے موقع پر بالکونی سے مداحوں کو خوش آمدید کہنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔
رپورٹس کے مطابق رجب بٹ نے عید کے دن اپنے گھر کی بالکونی میں آ کر مداحوں کو ہاتھ ہلا کر سلام کیا، بالکل اسی انداز میں جیسے بالی ووڈ اسٹار Salman Khan ہر سال عید پر فینز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے اسے سلمان خان کی نقل قرار دیا اور سخت تنقید کی۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “یہ تو سلمان خان کا ٹیمو ورژن بھی نہیں لگتا”، جبکہ دوسرے نے لکھا کہ سلمان خان نے یہ مقام برسوں کی محنت سے حاصل کیا ہے، اس سے موازنہ کرنا مناسب نہیں۔
کچھ صارفین نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آیا واقعی رجب بٹ کے اتنے مداح موجود تھے یا یہ محض دکھاوے کے لیے انتظام کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اس وقت اپنی ذاتی زندگی، بالخصوص طلاق اور دیگر تنازعات کی وجہ سے بھی مسلسل خبروں میں رہتے ہیں، جبکہ سلمان خان کی عید پر بالکونی میں آ کر مداحوں سے ملاقات کی روایت برسوں پرانی اور عالمی سطح پر مقبول ہے۔