مظفرآباد: ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ء کی دفعہ78کی ذیلی دفعہ (4) کی منشاءکے مطابق ہر رُکن اسمبلی پر لازم ہے کہ وہ ہر سال 30جون سے پہلے کے اپنے اور اپنی زیر کفالت بیوی بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل اسی سال 31دسمبر سے قبل آزاد جموںو کشمیر الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں کمیشن ہذا نے متذکرہ بالا قانون کی رو سے جملہ اراکین اسمبلی کو بذریعہ پریس ریلیز مورخہ 05جنوری 2026و پریس ریلیزمورخہ 24فروری 2026ء یادہانی جاری کی گئیں جن میں مزید 10 ایام کا وقت دیتے ہوئے تحریر کیا تھا کہ وہ تحت قانون اپنے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیل آزاد جموںو کشمیر الیکشن کمیشن میں بہر صورت جمع کروائیں بصورت دیگر تحت قانون آزاد جموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی سے ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی 03اراکین اسمبلی محمد اکمل سرگالہ حلقہ ایل اے -37جموں -4، غلام محی الدین دیوان حلقہ ایل اے -41ویلی – 2اور محمد اقبال مخصوص نشست برائے اورسیز پاکستانی نے اپنے اثاثہ جات برائے مالی سال 2024-25کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی تھی ان اراکین اسمبلی کو بروئے نوٹیفکیشن نمبر الیکشن/س/3594-3600/2026مورخہ 18 مارچ 2026ء کے تحت رُکنیت معطل کر دی گئی تھی ۔ بحالات بالا متذکرہ بالا اراکین اسمبلی میں سے 02اراکین اسمبلی محمد اکمل سرگالہ حلقہ ایل اے -37جموں -4، غلام محی الدین دیوان حلقہ ایل اے -41ویلی – 2نے اپنے اثاثہ جات مالی سال 25-2024کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے اس نسبت بمنشاء دفعہ 78 کی ذیلی دفعہ (6) کی رو سے متذکرہ بالا اراکین اسمبلی کی رُکنیت بروئے نوٹیفکیشن نمبر الیکشن /س/44-4037/2026 مورخہ 26.03.2026 کے تحت بحال کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے اثاثہ جات جمع نہ کروانے پر معطل 2 اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی