امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز فلوریڈا میں گاڑی حادثے کے بعد گرفتار

نامور امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا میں گاڑی حادثے کے بعد پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ ٹائیگر ووڈز پر حادثے کے بعد مطلوبہ ٹیسٹ نہ کرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹائیگر ووڈز کی گاڑی نے تیز رفتاری سے ٹرک اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔

حکام نے بتایا کہ گاڑی الٹنے کے بعد ووڈز کھڑکی سے باہر نکل آئے تھے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس دوران انہوں نے سیٹ بیلٹ پہن رکھی تھی یا نہیں۔

میڈیا کے مطابق اگر ٹائیگر ووڈز کسی قانونی خلاف ورزی کے مرتکب ثابت ہوئے تو انہیں جرمانے یا جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *