کراچی: لانڈھی فیکٹری کی آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ صبح تک کولنگ کا عمل شروع ہوجائے گا۔

آگ ایک سے دوسری فیکڑی میں آگ پھیلی، تیسری فیکڑی کو بچا لیا گیا ۔تیسرے درجے کی آگ جمعے کی رات پونے 9 بجے کے قریب لگی۔

اس سے قبل ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی خطر ناک آگ بجھانے کی کوششیں جاری تھیں۔

کے ایم سی، نیوی اور ریسکیو 1122 کے 20 سے زائد فائر ٹینڈر اور 3 اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

متاثرہ 3 فیکٹریوں میں پرانے کپڑے، جوتے اور پلاسٹک موجود ہے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *