آزاد کشمیر کے علاقے نیلم ویلی سے تعلق رکھنے والے بہادر سپوت کیپٹن عثمان پاک افغان بارڈر پر دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید کیپٹن عثمان نہ صرف ایک نڈر اور پیشہ ور فوجی افسر تھے بلکہ حافظِ قرآن بھی تھے، جنہوں نے اپنی جان وطنِ عزیز کے دفاع پر نچھاور کر دی۔ذرائع کے مطابق کیپٹن عثمان نے دورانِ ڈیوٹی دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور مزاحمت کی اور فرض کی ادائیگی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شہادت کی خبر سن کر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ اہلِ وطن اپنے اس بہادر بیٹے کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
آزاد کشمیر نیلم ویلی کا سپوت وطن پر قربان: کیپٹن عثمان پاک افغان سرحد پر شہید