ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس بریفنگ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کا افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، جس کے دوران افغان جارحیت کیخلاف فضائی اور بری افواج کی فیصلہ کن کارروائیاں کی گئیں۔
اس دوران کابل، پکتیا اور قندھار میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، متعدد پوسٹ مکمل تباہ کردی گئیں۔
وزیراطلاعات کے مطابق اب تک افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہیں۔