اسٹارمر کی تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن: افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی کھل کر تعریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے کردار سے متعلق اپنے بیان میں تبدیلی کر دی ہے۔ برطانوی فوجیوں کو فرنٹ لائن سے پیچھے رکھنے سے متعلق بیان پر لیبر پارٹی کے رہنما سر کیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کے فوجی عظیم، بہادر اور ہمیشہ امریکا کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جان دینے والے 457 برطانوی فوجی شدید زخمی ہوئے اور وہ دنیا کے عظیم ترین جنگجوؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان ایسا مضبوط بندھن ہے جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے سوا برطانوی فوجیوں کا کوئی ثانی نہیں، ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *