محکمہ موسمیات کی آج سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو پیر تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔اس دوران بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے

محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو پیر تک بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

اس موسمی نظام کے زیرِ اثر بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول لاہور اور ملتان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *