بنگلہ دیش دستبردار؛ اسکاٹ لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا حصہ بن گیا

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ان کی مردوں کی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گی۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ایونٹ سے دستبردار ہونے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے بعد آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ کے گروپ C میں شامل کر لیا ہے۔بنگلہ دیش کے دستبردار ہونے کے بعد پیدا ہونے والی جگہ کو اسکاٹ لینڈ سے پُر کیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بھارتی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے جلد بھارت پہنچے گی۔چیف ایگزیکٹو ٹروڈی لنڈ بلیڈ کا کہنا ہے کہ یہ عالمی سطح پر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک شاندار موقع ہے۔ چیئرمین ولف والش نے بھی آئی سی سی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *