جرمنی میں امریکی فوج کی کمی: چانسلر فریڈرک مرز نے امریکا سے اختلافات کو کم اہم قرار دیدیا

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو کم اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اور امریکا کے تعلقات اب بھی مضبوط ہیں۔ 

فریڈرک مرز نے اپنے نئے بیان میں واضح کیا کہ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ ایران کے معاملے پر اختلافات سے متعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے آئندہ 12 ماہ میں تقریباً 5,000 فوجیوں کو جرمنی سے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوج میں تقریباً 14 فیصد کمی ہو جائے گی۔

اس وقت جرمنی میں قریب 36,000 امریکی فوجی موجود ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے جرمنی سے فوج نکالنے کی دھمکی دی اور جس پر اب عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

اسی دوران یورپی یونین کی گاڑیوں پر نئے محصولات بھی عائد کر دیے گئے ہیں جس سے جرمنی متاثر ہو سکتا ہے۔

جرمن وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ متوقع تھا اور یورپ کو اپنی سیکیورٹی کی ذمے داری خود اٹھانی چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اتحاد اس فیصلے کی تفصیلات جاننے کے لیے امریکا سے رابطے میں ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *