پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 30 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلیے 198 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 197 کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا، فخر زمان نے 51 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ چریتھ اسالانکا نے 31، ڈینئل سیمس نے 18 اور عبداللہ شفیق نے 14 رنز کے ساتھ ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 جبکہ ابرار احمد، عثمان طارق اور بریٹ ہیمٹن نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ اچھی بولنگ کروں اور وکٹ لوں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ نیا دن ہے، نیا موقع ہے، اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔