محمود خان اچکزئی کی اگر کوئی ناراضی ہے تو ہم دور کریں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی اگر کوئی ناراضی ہے تو ہم دور کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مردان جلسے میں محمود خان اچکزئی کیوں نہیں آئے اس پر ان سے ابھی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی جو فیصلہ کریں گے ان کو فالو کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم بانی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی بیمار ہیں ہم چاہتے ہیں ان کی رہائی جلد ہو۔ ہم نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے، تفصیل نہیں بتا سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں، پی ٹی آئی کا موقف لیڈر شپ پیش کرتی ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *