کراچی(نیوزڈیسک)امریکی بحریہ نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کا جدید MQ-4C Triton جاسوس ڈرون 9 اپریل کو مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نیول سیفٹی کمانڈ نے جاسوس ڈرون کے تباہ ہونے کے واقعے کو “کلاس اے حادثہ” قرار دیا جو عام طور پر 2 ملین ڈالرز سے زائد نقصان یا انتہائی سنگین نوعیت کے حادثات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
امریکی بحریہ کا کروڑوں ڈالر مالیت کا جدید جاسوس ڈرون خلیج فارس میں گر کر تباہ