بلوچستان کی ثروت فاطمہ کا عالمی کارنامہ، ملائیشیا میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی Sarwat Fatima نے ملائیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

اپنی تاریخی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے ثروت فاطمہ نے کہا کہ یہ صرف ایک جیت نہیں بلکہ ان کی انتھک محنت، لگن اور کھیل سے سچی محبت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد اور Pakistan Army کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں، اس میں والد کی دعاؤں اور پاک فوج کی بھرپور سرپرستی کا اہم کردار ہے، جنہوں نے ہر قدم پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

عالمی گولڈ میڈلسٹ نے اس موقع پر پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ فوج کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہیں۔

ثروت فاطمہ کی یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عزم اور محنت کے ساتھ بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *