Pakistan Stock Exchange میں آج بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کاروبار کے دوران مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔
100 انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 51 ہزار 528 کی سطح پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 457 کی کم ترین سطح تک بھی گیا، جبکہ ایک موقع پر 1 لاکھ 53 ہزار 660 کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 907 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے باعث مندی کا رجحان برقرار ہے۔