کراچی (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل عاصم منیرامریکہ ایران امن مذاکرات بچانے کے لیے سرگرم،پاک فوج سربراہ مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں سفارتی ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس عمل میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک غیر روایتی مگر مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی، پابندیوں اور فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں، تاہم پاکستان خطے میں رابطہ کاری اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم