خامنہ ای کی شہادت سے پہلے کی تصویر منظرعام پر

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں انہیں مطالعہ میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے امریکہ کے سابق میرین فوجی جیمز ویب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنا ایسا ہی ہے جیسے مسیحیوں کے مقدس روزوں کے دوران کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ کو ان کے اہلِ خانہ سمیت قتل کر دیا جائے۔
انہوں نے امریکی صحافی ٹکر کارلسن کو دیے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ اس اقدام کے بعد ایران کی پوری شہری آبادی امریکہ کے خلاف متحد ہو سکتی ہے، جس کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *