صدر All Pakistan Small Traders and Cottage Industries محمود حامد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔
اپنے ایک بیان میں محمود حامد نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ لاک ڈاؤن کے فیصلے سے قبل تاجروں اور Karachi Chamber of Commerce and Industry کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ کاروباری برادری کے تحفظات کو مدنظر رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات، خصوصاً جنگی صورتحال کے دوران صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا جاری رہنا نہایت ضروری ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی اہم فیصلے سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جانی چاہیے تاکہ معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
محمود حامد نے اس بات پر زور دیا کہ بہتر منصوبہ بندی اور باہمی مشاورت کے ذریعے ہی موجودہ چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔