State Bank of Pakistan نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے فارن کرنسی اور نان ریذیڈنٹ روپیہ اکاؤنٹس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اب صرف نان ریذیڈنٹ پاکستانی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی قانونی ادارے بھی ایسے اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے بیرونی سرمایہ کاری کو پاکستان منتقل کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو مالی لین دین میں زیادہ سہولت ملے گی اور ملک میں غیر ملکی زرِ مبادلہ کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے