حلقہ سات جہلم ویلی میں عمران خان کی حمایت میں تاریخی ریلی، سینکڑوں کارکنان کا احتجاج

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر عنصر پیرزادہ کی قیادت میں عوام الناس پاکستان تحریک انصاف حلقہ سات کا ۸ فروری میڈیٹ چوری و عمران خان کی ناحق قید کے موقع پر ریلی و احتجاج

اس موقع پر چیف آرگنائز پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی ظہیر چغتائ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مظفرآباد ڈویژن علی قمر ،صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی عمران پزیر،چیئر پرسن یونین کونسل گوہرآباد کامران کنول کیانی ،ممبر ضلع کونسل فیصل جاوید مغل، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی فائز گیلانی ،رہنما پی ٹی آئ آزاد خان مغل ،رہنماء پی ٹی آئ فیصل عباسی ،رہنماء پی ٹی آئ قاضی شاہد،رہنما پی ٹی آئ شاہد حمید عباسی ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حلقہ جہلم ویلی مدثر بشیر کھوکھر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ جہلم ویلی ملک یاسر اعوان و دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا

شرکاء ریلی نے بھرپور جوش و ولولے کے ساتھ عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی شرکاہ ریلی کا آغاز شاریاں سے ہوا جہاں کارکنان تحریک انصاف نے عمران خان کے حق میں بھرپور انداز میں تقریب سے خطاب کیا بعد ازاں گوہرآباد (بڑائے ) میں چیف آرگنائز ظہیر مغل ،ممبر ضلع کونسل فیصل جاوید مغل ،آزاد خان مغل و دیگر کی قیادت میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر عنصر پیرزادہ اور شرکاہ ریلی کافقیدالمثال استقبال کیا اور گوہرآباد میں عمران خان کے حق میں اور عنصر پیرزادہ کے حق میں بھرپور انداز میں رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو عنصر پیرزادہ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج اٹھی

ریلی اور احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام الناس حلقہ سات نے شرکت کی ریلی کا اختتام پریس کلب ہٹیاں بالا کے باہر ہوا

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عنصر پیرزادہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نظریے کا نام ہے جس نظریے کے ساتھ ہم سب ڈٹ کر کھڑے ہیں اور عمران خان آج بھی سینہ تان کے کھڑا ہے عمران خان قیدو بند کی صعوبتیں اس لیے برداشت کر رہا ہے تاکہ اس کی قوم کو حقیقی آزادی مل سکے ہم نے کسی بھی صورت ظلم و جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہوگا جب قوم خود اپنے حق کے لیے کھڑی ہوجاتی ہے اسے کوئ بھی طاقت نہیں جھکا سکتی اور مزید کہا کہ رات جتنی بھی طویل ہو اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہےانشاللہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا آج حلقہ سات نے یہ ثابت کیا حلقہ سات عمران خان کا اور عمران خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے جہلم ویلی کی تاریخ کا یہ اجتماع عوامی طاقت کا واضح پیغام ہے

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *