دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین مرکزِ نگاہ، عالمی خریداروں کا غیر معمولی رش

دبئی ( 24 میڈیا سرکل ) ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی اور ایکسپو سٹی میں قائم دبئی نمائشی مرکز میں جاری عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین نے بین الاقوامی خریداروں کی توجہ حاصل کرلی۔

280,000 مربع میٹر پر محیط اس عظیم الشان ایونٹ میں 195 ممالک کے 8,500 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں، جہاں 1.5 ملین سے زائد مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔نمائش کے دوران پاکستانی پویلین میں ٹیکسٹائل، ہینڈی کرافٹس، اسپورٹس گڈز، فوڈ پروڈکٹس اور دیگر برآمدی اشیاء میں غیر معمولی دلچسپی دیکھی گئی۔ مختلف ممالک سے آئے ہوئے خریداروں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار، جدت اور مسابقتی قیمتوں کو سراہا۔


تجارتی ماہرین کے مطابق یہ نمائش پاکستان کے لیے برآمدات بڑھانے، نئے تجارتی معاہدے کرنے اور عالمی منڈی میں اپنی شناخت مضبوط بنانے کا سنہری موقع ہے۔

پاکستانی نمائش کنندگان نے متعدد بین الاقوامی کمپنیوں سے کاروباری روابط اور ابتدائی معاہدوں کی بھی تصدیق کی ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *