منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کا لاہور میں کرایے پر حاصل کیے گئے گھر کا کرایہ نامہ سامنے آگیا۔
دستاویز کے مطابق انمول عرف پنکی لاہور میں کرائے پر رہائش پذیر تھی، گھر شہری جہانزیب اشرف سے کرائے پر لیا تھا۔
کرایہ نامہ 3 سو روپے والے اسٹام پیپر پر 11 ماہ کے لیے کیا گیا، کرایہ نامہ طاہر نامی شخص کے نام پر تیار کروایا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق ایڈوانس کے طور پر 90 ہزار روپے دیے گئے جبکہ مہینے کا کرایہ 45 ہزار تھا۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت گھر میں پنکی کے ماں باپ بھی موجود تھے۔ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں۔