آبنائے ہرمز میں کشیدگی: عرب ممالک کا سامان گوادر پورٹ پہنچنا شروع

آبنائے ہرمز کے قریب ترین پاکستانی گوادر پورٹ پر ایک اور ٹرانس شپمنٹ جہاز لنگر انداز ہوا ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز آج صبح 10 بج کر 15 منٹ پر گوادر پورٹ پر پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پر ابوظبی اور کویت کا سامان موجود ہے جو آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور خطے میں کشیدگی کے باعث گوادر منتقل کیا گیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق ’یوآن‘ نامی جہاز پر 34 ہزار ٹن بَلک کارگو جبکہ 20 ہزار ٹن دیگر سامان موجود ہے۔

واضح رہے کہ خطے کی صورتِ حال کے باعث گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے اور عرب ممالک متبادل تجارتی راستوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *