50سال سے کریلوی خاندان کے ساتھ چلے مگر ہمیں ہمشہ نظر انداز کیا گیا
دبئی میں حاجی حنیف کی زیر سرپرستی اجلاس
آمدہ انتخابات کے پیشِ نظر حاجی محمد حنیف کی زیرِ سرپرستی دبئی میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کی سنجیدہ اور بااثر شخصیات نے شرکت کی۔ یہ نشست علاقے کے بہتر مستقبل کے لیے ایک بامقصد کوشش تھی۔
شرکاء نے کہا کہ ہم 50 سال سے کریلوی خاندان کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑے رہے، مگر ہماری آواز اور مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود بنیادی مسائل حل نہ ہو سکے، جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ ایسی غیر مؤثر قیادت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام شرکاء نے اتفاق کیا کہ آئندہ انتخابات میں اسی جماعت کی حمایت کی جائے گی جو عام آدمی مسائل کو سمجھ کر ان کے عملی حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
آخر میں طے پایا کہ آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے جلد اعلان کیا جائے گا تاکہ ایک مضبوط اور متفقہ حکمتِ عملی کے ساتھ آمدہ انتخابات کے کسی ایک پارٹی کے امیدوار کا ساتھ دیا جائے