ایران مذاکرات میں پاکستان کا بڑھتا کردار، معاشی مفاد یا سفارتی حکمت عملی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران مذاکرات میں پاکستان کا بڑھتا کردار، معاشی مفاد یا سفارتی حکمت عملی؟ فیلڈ مارشل عاصم منیر مرکزی رابطہ کار، ملکی معیشت اور توانائی بحران نے پاکستان کو جنگ بندی کا خواہاں بنایا۔ جنگ اور ہرمز کی صورتحال نے پاکستان کی توانائی سپلائی اور معیشت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن بھی دوبارہ توجہ کا مرکز، امریکی پابندیوں میں نرمی پاکستان کیلئے بڑا فائدہ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں پاکستان غیر معمولی طور پر مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں کیں، جو بظاہر دونوں ممالک کے درمیان پیغامات پہنچانے والے کلیدی کردار بن چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت نے پاکستان کے طاقت کے ڈھانچے کو مزید واضح کر دیا ہے، جہاں فوج کو بدستور فیصلہ کن حیثیت حاصل ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *