ملک میں مہنگائی 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (اسرار خان) آبنائے ہرمز کشیدگی کے باعث پاکستان میں مہنگائی 20 ماہ کی بلند ترین سطح 10.9فیصد پر پہنچ گئی۔ایندھن بحران سے ٹرانسپورٹ و توانائی اخراجات میں تیز ترین اضافہ ہوا ،مہنگائی شرح ایک سال قبل صرف 0.28فیصد تھی۔ بجلی، گیس اور رہائش مزید مہنگی،خوراک قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ،صورتحال آئندہ مہینوں میں مزید بدتر ہونے کا خدشہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں پاکستان کی مہنگائی کی شرح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 10.9 فیصد ہو گئی، جو ایک سال قبل صرف 0.28 فیصد تھی، کیونکہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث سپلائی میں خلل نے ایندھن، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ کر دیا۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) اپریل میں سالانہ بنیاد پر 7.3 فیصد سے بڑھ کر 10.9 فیصد ہو گیا، جو جولائی 2024 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ یہ شرح اسٹیٹ بینک کے 5 سے 7 فیصد کے ہدف سے تجاوز کر گئی، جبکہ اس سے چار روز قبل مرکزی بینک نے اپنی بنیادی شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی تھی

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *