مقبوضہ بیت المقدس ( اے ایف پی) اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ مزاحمت کے سنگین نتائج ہونگے، پورا لبنان متاثر ہو سکتا ہے،تنظیم نے مذاکرات کو مسترد کر کے خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا۔ادھرحزب اللہ نے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی مزاحمت لبنان کیلئے تباہ کن نتائج لا سکتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کو مسترد کر کے خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے، یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں محدود رابطے اور جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔
حزب اللّٰہ مزاحمت کے سنگین نتائج ہونگے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی