ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق کانفرنس، ایران نائب صدر منتخب، امریکا کا شدید اختلاف

اقوام متحدہ میں ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق کانفرنس میں ایران کو بھی نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ امریکا کا شدید اختلاف، اس موقع پر امریکا اور ایرانی مندو بین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی نمائندے Christopher Yeaw نے کہا کہ ایران کا انتخاب ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی توہین ہے۔

ایران کے نمائندے رضا نجفی (Reza Najafi) نے امریکی مندوب کے بیان کو بے بنیاد اور سیاسی نقطہ نظر کی ترجمانی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا کی واحد ریاست ہے جو ایٹمی ہتھیار استعمال کر چکی ہے اور اب ایٹمی عدم پھیلاؤ کے نفاذ کے لیے ثالث بھی بننا چاہتی ہے۔

رضا نجفی کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جنہوں نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کر رکھے ہیں جب کہ اسرائیل نے اب تک اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔

این پی ٹی کے نفاذ پر منعقدہ گیارہویں کانفرنس کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں نے 34 نائب صدور کا انتخاب کیا گیا۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *