آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران نے نئی شرط رکھ دی

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی شرائط رکھ دیں۔

ایران نے نئی شرائط میں جوہری مذاکرات کو اگلے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے باخبر 2 ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا کو آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس میں جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ پیشکش پاکستانی ثالثوں کے ذریعے کی ہے۔

ایکسیوس نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ طے پانے اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ٹرمپ کے پاس کوئی حقیقی دباؤ باقی نہیں رہے گا کہ وہ ایران کو افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے اور کم از کم ایک دہائی تک یورینیئم کی افزودگی معطل کرنے پر آمادہ کر سکیں۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *