ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا بیان سامنے آگیا، انہوں نے خطے میں امریکی اڈے بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے، بصورتِ دیگر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کشیدگی اور جنگ کو بڑھا رہی ہے اور اگر یہ اڈے برقرار رہے تو ان پر حملوں کا خطرہ موجود ہوگا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گا، میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کر رہا ہے، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔
انہوں نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ایرانی عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں، دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔