عابد گل نارمہ: پنوار راجپوت کا عظیم سپوت، تاریخ، سماجی و سیاست کا امین

آزاد کشمیر کے ضلع باغ کا گاؤں کفل گڑھ سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات کے حوالے سے ہمیشہ زرخیز رہا ہے۔ اسی گاؤں کے نارمہ پنوار راجپوت خاندان میں 1979 میں عابد گل نارمہ پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک انقلابی، سیاسی، سماجی اور مذہبی گھرانے سے ہے اور وہ سکول دور سے ہی انقلابی ذہنیت کے حامل رہے ہیں۔

نارمہ پنوار راجپوت خاندان کا وقار: نارمہ راجپوت خاندان پاک و ہند میں ایک عظیم الشان خاندان کے طور پر جانا پہچانا جاتا ہے۔ معروف پاکستانی جنرل، گورنر پنجاب اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل ٹکا خان کا تعلق بھی اسی نارمہ راجپوت خاندان سے تھا۔

 

ضلع باغ سے اسی خاندان کے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ سبیل مرحوم، ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ رفیق مرحوم، سابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر کرنل نسیم اور ان کی اہلیہ میڈم امتیاز نسیم بھی وزیر حکومت رہیں۔ سابق ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبد الرشید ترابی کا تعلق بھی اسی خاندان سے ہے۔ سابق مشیر حکومت کرنل ضمیر اور حالیہ مشہور و معروف سیاسی، سماجی و عسکری شخصیت پی ایچ ڈی انٹرنیشنل شعب سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈیئر راجہ محمد خان کا تعلق بھی اسی نارمہ خاندان سے ہے۔

تحریک آزادی جموں و کشمیر کے بانیوں میں سابق امیر شریعت شیر پونچھ مولانا عبداللہ کفلگڑھی، مفتی امیر عالم، سردار شیر دل خان، کیپٹن راجہ رفیق، کیپٹن نور حسین اور دیگر شامل تھے۔ عابد گل نارمہ کے دادا سردار حاجی شیر دل خان مرحوم 1960 کی دہائی میں اس وقت کے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر کے ایچ خورشید جو کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پریس سیکرٹری بھی رہے انکے دست راست رہے اور (بنیادی جمہوریت ) میں بی ڈی ممبر بھی منتخب ہوئے اور مشہور نارمہ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر رہے ۔حلقہ وسطی باغ کے پہلے ایم ایل اے بنانے میں بھی انکا بنیادی کردار رہا ۔
مشہور شاعر و تاریخ دان راجہ اسلم نارمہ، ستارہ امتیاز پروفیسر ڈاکٹر راجہ ممتاز ،کوٹلی چڑھوئی آزاد جموں و کشمیر سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان دیگر سینکڑوں سیاسی، سماجی، عسکری اور مذہبی شخصیات کا تعلق بھی اسی خاندان سے تھا۔

تحقیق کا میدان: عابد گل نارمہ مورخ اور مصنف ہیں۔ ان کی کتاب “تعارف نارمہ راجپوت – جلد اول” تحریک آزادی جموں و کشمیر میں عسکری، سیاسی و سماجی و مذہبی خدمات، بالخصوص قبیلہ نارمہ راجپوت اور بالعموم باغ کے تمام ایم ایل ایز، بلدیاتی نمائندگان اور دیگر قبائل کی جدوجہد کا احاطہ کرتی ہے۔

2 دسمبر 2023 کو آواز نیوز کے مطابق اسلام آباد میں معروف مورخ عابد گل نے مفکر پوٹھوہار جناب راجہ شاہد رشید صاحب سے ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب “راجپوت ہسٹری” پیش کی۔ عابد گل نے کہا کہ “مجھے فخر ہے اپنی کتاب راجہ آف پوٹھوہار راجہ شاہد رشید صاحب کو دے رہا ہوں”۔ اس موقع پر راجہ عامر فاروق، راجہ اقبال جموال، مشہور محقق و تاریخ دان رانا ذیشان راندو، ملک التمش اور دیگر بھی موجود تھے۔

https://awaznews.com/famous-urdu-columnist-of-pakistan/history-of-rajput-in-urdu-raja-shahid-rasheed-urdu-columns/

سیاسی جدوجہد: عابد گل نارمہ نے سیاسی آغاز تحریک انصاف سے کیا اور سیکرٹری جنرل یوسی کفلگڑھ رہے۔ سابق صدر تحریک انصاف ضلع باغ راجہ وقاص نسیم مرحوم کے دستِ راست رہے اور ان کی سیاسی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ سابق وزیر راجہ یسین صاحب کی الیکشن کمپین میں بھی متحرک رہے۔

بعد میں پاکستان عام آدمی موومنٹ کے مرکزی پریس اینڈ میڈیا کوآرڈینیٹر اور صدر ضلع باغ بنے۔ چیرمین میجر جنرل سعد خٹک کے پرسنل کوآرڈینیٹر بھی رہے۔ انہوں نے تنظیم کو ضلع باغ کی تحصیل اور یونین کونسل لیول تک منظم کیا۔اور باغ میں 15 اکتوبر 2022 پاکستان عام آدمی کی عظیم الشان ریلی اور جلسہ منعقد کر کے عوام کو حیرت انگیز طور پر سرپرائز دیا اس جلسے کے مہمان خصوصی چیرمین پاکستان عام آدمی موومنٹ میجر جنرل سعد خان خٹک تھے اور اسی پلیٹ فارم سے ڈسٹرکٹ کونسلر کے مضبوط امیدوار رہے۔ بعد میں تحریک انصاف سے اتحاد کر کے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

آج عابد گل نارمہ باغ کی ایک مشہور و معروف، متحرک سیاسی و سماجی شخصیت ہیں۔ وہ بلاشبہ پنوار راجپوت کے عظیم سپوت اور تاریخ، سماجی و سیاست کے امین ہیں

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *