پنجاب، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد تک فوری کمی کا اعلان

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد تک فوری کمی کردی گئی۔

لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد تک فوری کمی کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نئے کرایوں کی لسٹ جاری کروانے کا حکم دے دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت جلد مزید کم ہو جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلادی جائیں گی۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *