عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے یورپ میں جیٹ فیول کی قلت کے خطرے سے خبردار کردیا۔
خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں فاتح بیرول نے کہا کہ یورپ کے پاس چھ ہفتوں کا جیٹ فیول باقی ہے، اگر ایران جنگ کی وجہ سے تیل کی ترسیل بند رہی تو خدشہ ہے کہ جلد یورپ میں پروازیں منسوخ ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی بند ش کے باعث اس وقت ہم سب سے بڑے توانائی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اس بحران کے اثرات پیٹرول گیس اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی صورت میں نظر آئیں گے۔
فاتح بیرول نے مزید کہا کہ دنیا کے کچھ حصے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوں گے۔ جس میں جاپان، کوریا، بھارت، چین، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ایشیائی ممالک پہلے متاثرہوں گے، کیونکہ یہ ممالک توانائی کی ضروریات کےلیے مشرق وسطیٰ پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، پھر اس بحران کا اثر یورپ اور امریکا تک پہنچے گا۔