نکیال کوٹلی کا نوجوان دبئی میں زندگی کی بازی ہار گیا

فتح پور تھکیالہ / نکیال:
نکیال کے نواحی گاؤں گرانی کریلہ کا ایک ہنستا بستا چراغ گل ہو گیا۔ خوبرو نوجوان اسد لیاقت مختصر علالت کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، جس کی خبر نے پورے علاقے کو سوگ میں ڈبو دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد لیاقت روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم تھے اور کچھ عرصہ قبل وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔ ایئرپورٹ پر اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث بے ہوش ہو گئے، جہاں سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ کئی روز تک وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔ بعد ازاں انہیں پاکستان منتقل کر کے اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اس نوجوان کی ناگہانی وفات نے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے علاقے کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے اور فضا سوگوار ہے۔
اسد لیاقت سردار محمد لیاقت گرانی والوں کے فرزند اور سردار محمود ۔ سردار خورشید بگڑوٹ والوں اور سردار عرفان شاکر کے بھانجے تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم اسد لیاقت کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *