پاکستان پیپلز پارٹی یواے ای کی جانب سے یومِ یکجہتی متحدہ عرب امارات — کے حوالے سےپر باوقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی پیپلز پارٹی کے عہدیداران و جیالوں و خواتین سمیت پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
یوم یکجہتی متحدہ عرب امارات تقریب کی میزبانی ملک اسحاق چیف آرگنائزر، پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای نے کی ۔
دیگر مقررین میں صدر پیپلزپارٹی یواے ای سردار جاوید یعقوب ، نوجوان رہنما فراز قیوم ، چوہدری شکیل چیچی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ
“یہ دن محض ایک تقریب نہیں بلکہ اعترافِ احسان، اظہارِ تشکر اور تجدیدِ وفاداری کا دن ہے—یہ تعلق زمینوں کا نہیں، دلوں کا ہے۔”
یواے ای قیادت بصیرت و ترقی کی بہترین مثال ہے
“انہوں نے ریت کو ریاست میں، اور خواب کو حقیقت میں بدل دیا
انہوں کہا کہ
یواے ای میں مقیم ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ وہ
•یو اے ای کے قوانین کا احترام
•اس کی اقدار کی پاسداری
•اس کی ساکھ کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے
“جو ملک ہمیں عزت دیتا ہے، اس کے ساتھ وفاداری ہمارا فرض بھی ہے اور ہمارا کردار بھی۔”