حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے برقرار ہے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 203 روپے 88 پیسے فی لیٹر کی مد میں ادائیگیاں کی جائیں گی۔
ماہرین کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے عام صارفین خصوصاً دیہی علاقوں کے افراد پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔