مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں طوفانی بارشوں نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں، جہاں کئی علاقوں میں نشیبی مقامات زیرِ آب آ گئے۔
Dubai میں بارش جبکہ Sharjah میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
United Arab Emirates کے محکمۂ اوقاف نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت نمازیں گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
دوسری جانب Oman میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں تیز بہاؤ میں گاڑیاں بہہ جانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں۔