کشیدگی میں اضافے کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا: سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا۔ 

سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے خلاف ایرانی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے خلاف ایرانی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے خلاف ایران کی جارحیت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو اپنے عوام، سرزمین اور خودمختاری کے تحفظ کےلیے ضروری قدامات کا حق حاصل ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *