ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سپر ایٹ کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے ہرادیا۔
ورلڈکپ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے قومی بولرز کو سری لنکا کو 147 رنز تک محدود کرنا تھا، تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگئے۔
پالیکیلے میں کھیلا جانے والا یہ میچ سری لنکا کےلیے یہ صرف رسمی کارروائی ہے جبکہ پاکستان کےلیے بڑے مارجن سے فتح اسے سیمی فائنل تک پہنچا دے گی۔
میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کا پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 176 رنز بناڈالے۔
16ویں اوور میں فخر زمان 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان بڑے ہدف کی جانب گامز تھا کہ پہلی وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم کے بغیر میدان میں اترنے والا قومی ٹیم کا مڈل آرڈر متاثر کن کاکردگی نہ دکھا سکا۔
وکٹ کی دوسری جانب موجود صاحبزادہ فرحان نے ورلڈکپ میں دوسری شاندار سنچری بناڈالی۔ وہ 100 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ پوری پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بناسکی۔
دو اوپنرز کے علاوہ دیگر 6 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، شاہین آفریدی 4، نسیم شاہ 1، سلمان آغا اور محمد نواز صفر رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
علم میں رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرنے کےلیے سری لنکا کو بڑا ٹوٹل بنانے کے بعد 65 یا اس سے زائد رنز سے شکست دینی ہوگی، علاوہ ازیں جیت کی صورت میں بھی پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔
پاکستان ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں اسٹار بلے باز بابر اعظم، نمبر ون آل راؤنڈر صائم ایوب اور نوجوان سلمان مرزا کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر خواجہ نافع، ابرار احمد اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔
سری لنکا کی ٹیم میں کوشل مینڈس کی جگہ پر کامل مشارا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکن ٹیم کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کامل مشارا، چریتھ اسلانکا، پاون رتنانائیکے، کمنڈو مینڈس، جنیتھ لیاناگے، دنتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، دشمانتھا چمیرا اور دلشن مدھوشنکا شامل ہیں۔